سابق وزیر اعظم عمران خان نے خاتون جج کے حوالے سے دیے گئے اپنے بیان پر ندامت کا اطہار کر دیا ہے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کروایا جس میں انھوں نے کہا کہ غیر ارادی طور پر منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے میں نے ہمیشہ اداروں کی عزت پر مبنی رائےکا اظہار کیا ہے، یقین دہانی کراتا ہوں کہ عدالت اور ججز کی عزت کرتا ہوں پبلک ریلی میں نادانستگی میں ادا کیے گئے الفاظ پر افسوس ہے میں ایسا کرنے کا تو سوچ بھی نہیں سکتا عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر نیا تحریری جواب جمع کرایا جو 19 صفحات پر مشتمل ہے۔
پاکستان
خاص خبریں
عمران خان نے خاتون جج کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر افسوس کا اظہار کر دیا جواب عدالت میں جمع
- by Daily Pakistan
- ستمبر 7, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1010 Views
- 2 سال ago