چیف ایڈیٹر و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کو فوج سے متعلق متنازعہ بیان نہیں دینا چاہئے،افواج پاکستان کی ملک کیلئے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،سیاستدانوں کو اس وقت سیاست چھوڑ کی سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی پر فوکس کرنا چاہئے۔تفصیلات کے مطابق چیف ایڈیٹرپاکستان گروپ آف نیوزپیپرزایس کے نیازی نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی ملک کیلئے بہت قربانیاں ہیں،پاک فوج کی تاریخ شہدوں اور غازیوں کیساتھ بھری پڑی ہے،افواج پاکستان کی ملک کیلئے قربانیوں کی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،پاکستان کے محسنوں اور شہیدوں کو یاد رکھنا بہت ضروری ہے،چیف ایڈیٹر و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا برا حال ہے،ایس کے این ٹرسٹ اپنی بساط کے مطابق متاثرین کی مدد کر رہا ہے،سندھ میں سیلاب کی بہت بری صورتحال ہے،ایس کے این ٹرسٹسندھ میں بھی متاثرین کی مدد کو پہنچ رہا ہے،پورا سندھ سیلاب کے پانی سے بھرا ہوا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری بحالی تو دور کی بات انکی بحالی کے اقدامات شروع ہونے میں بہت وقت لگے گا ابھی تو سارا علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے،یہ وقت سیاست کا نہیں ،سیاستدانوں او ر حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ فی الحال سیاست چھوڑ کر متاثرین سیلاب کی امداد اور بحالی پر توجہ دیں،متاثرین کی بحالی میں سالوں لگ سکتے ہیں،چیف ایڈیٹر ایس کے نیازی نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو متنازع بیان نہیں دینے چاہئیں،زبان سے نکلا ہر لفظ اپنا وجود رکھتا ہے اور سائے کی طرح پیچھا کرتا ہے،اس قسم کے بیانات سے عمران خان کی ساکھ متاثر ہو گی،عمران خان تو چاہتے ہیں کہ جلد از جلد انتخابات ہوں لیکن سب کو عمران خان کی جیت نظر آئیگی تو کون وقت سے پہلے انتخابات کرائے گا،اس طرح انتخابات تو وقت پر ہی ہونگے۔روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار جنرل(ر)معین الدین حیدر نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال میں اللہ کی جانب سے آزمائش آئی ہے،اس مشکل گھڑی میں قوم کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے،سب جماعتیں اور عوام آپس میں بٹے ہوئے ہیں،ملک میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا،بلوچستان کابھی برا حال ہے،غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کی ضرورت ہے،نالوں پر بڑی بڑی عمارتیں کھڑی کر دی جاتیں ہیں،کراچی میں ایک جامع حکومت نہیں ہے،کراچی میں انفراسٹرچر کا کوئی پلان نہیں ہے،پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی خوشنود علی خان نے کہا کہ شہیدوں کی قبریں ہماری پہچان ہے،عمران خان کو افواج پاکستان کی قیادت سے متعلق ایسابیان نہیں دینا چاہیے تھا،صدر مملکت نے بھی عمران خان کے بیان کی وضاحت خود نہیں کی،عمران خان نے افواج پاکستان کے حوالے سے ایسا بیان دے کر ریڈ لائن کراس کی،ایسے نہیں چلے گا عمران خان کا جو دل چاہے کہہ دیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی عمران خان کے بیان پر سخت ریمارکس دیئے،ملک میں اس وقت بہت بڑی آفت آئی ہوئی ہے،یہ سیاست کانہیں عوام کی خدمت کاوقت ہے،عمران خان کے اردگرد اور ان کی ٹیم میں کوئی قابل شخص نہیں ہے
پاکستان
خاص خبریں
دنیا
عمران خان کو فوج سے متعلق متنازعہ بیان نہیں دینا چاہئے، ایس کے نیازی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 6, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 475 Views
- 2 سال ago