پاکستان خاص خبریں

عمران خان کی رہائشگاہ سے گرفتار 102 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا

عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ سے گرفتار 102 ملزمان کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نےگرفتارملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت کا کل ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نےپولیس کی درخواست پرسماعت کی۔ پولیس ملزمان کوسخت سیکیورٹی میں عدالت سے لیکر واپس روانہ ہوگئی۔دوسری جانب پولیس نے گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان آمد کے موقع پر کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں سابق وزیراعظم کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا ۔اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی زمان پارک انسداد تجاوزات آپریشن کے بعد ایلیٹ فورس کی گاڑی اور پولیس اہلکار پر تشدد کے معاملہ پر پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مزید دو مقدمات درج کر لیے گئے۔مدعی مقدمہ پولیس اہلکار کانسٹیبل نے اپنے بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی کے40کارکنوں نے ڈیوٹی سے واپس جاتےہوئے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا،جبکہ دوسرا مقدمہ ایلیٹ فورس کی گاڑی تباہ کرکے نہر برد کرنے پر درج کیا گیا۔ دونوں مقدمات میں دہشت گردی، اقدام قتل سمیت سنگین دفعات لگائی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri