پاکستان علاقائی

عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلئے خطرہ ہوسکتا ہے،وزیر دفاع

عمران خان اب اپنے قتل کے بارے میں نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیر دفاع

سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان پیپلز پارٹی کے لئے خطرات کا باعث ہوسکتا ہے۔عمران خان کے اس پینترے سے خون خرابا ہوسکتا ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری سیاست میں ایسے واقعات نہ پہلے ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہونگے۔بینظیر بھٹو نے دہشتگردی کی جنگ میں اپنی جان گنوائی جبکہ پیپلز پارٹی نے پر تشدد طریقے کے بجائے جمہوری طریقہ اپنایا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار چھننے کا غم عمران خان کو نہیں چھوڑ رہا ا ور اس کا الزام امریکہ سے شروع ہوکر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی تک پہنچ گیا،عمران خان پہلے اور آج ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو کہتا ہے کہ فوج سے میری ملاقات کرواؤ،با سیاست2012کی طرح کی نہیں چلے گی اب اپنے بل بوتے پر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri