وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ کے اجرا کی اجازت پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ کے پنجاب، کے پی اسمبلی کو ایک شخص کی انا کی بھینٹ چڑھایا گیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ ایک شخص کی انا کی خاطر پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑ دی گئیں۔ 9 ججز میں سے 2 جج صاحبان نے رضا کارانہ طور پر کیس سے علیحدگی اختیار کی، 7 ججز میں سے 4 ججز نے اکثریتی فیصلہ کیا اور درخواستیں خارج کردیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بینچ نے 21 ارب روپے جاری کرنے کی اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی۔ ایوان پہلے ہی قرارداد کے ذریعے اپنا فیصلہ دے چکا تھا، دوبارہ حکم دیا گیا کہ وفاقی حکومت فنڈز ریلیز کرے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایوان کی اکثریت وزیراعظم کے ساتھ ہے، معزز ایوان نے حکومت کو ہدایت کی اقلیتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرے، پہلےاجازت لے۔ آئین میں ہے کہ فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے جب بھی رقم نکلے گی قومی اسمبلی کی منظوری سے مشروط ہوگی۔ ایوان حکم دے چکا ہے یہ رقم فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے نہیں دی جا سکتی، وفاقی کابینہ نے کہا معاملے کو ایوان میں رکھا جائے۔وزیر قانون نے کہا کہ فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ کے اجرا کی اجازت پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، ایوان نے حکومت کو ہدایت دی کہ اقلیتی فیصلے میں جاری ہدایات پر عمل کرنے کے پابند نہیں ہوں گے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس بلایا گیا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات 90 دن میں انعقاد کی بات کی گئی، الیکشن کے شفاف غیر جانبدارانہ انعقاد کےلیے الیکشن کمیشن بااختیار ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ ایک سی سی پی او کے تبادلے کی درخواست پر سماعت میں 2 رکنی بینچ نے پنجاب الیکشن سوموٹو لینے کا کہا۔
خاص خبریں
فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ کے اجرا کی اجازت پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، اعظم نذیرتارڑ
- by Daily Pakistan
- اپریل 27, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 371 Views
- 3 سال ago

