پاکستان

ماحولیاتی انصاف کا تقاضا ہے،تمام ممالک مشترکہ ذمہ داری لیں ، وزیر اعظم

ماحولیاتی انصاف کا تقاضا ہے،تمام ممالک مشترکہ ذمہ داری لیں ، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی انصاف کا تقاضا ہے کہ تمام ممالک مشترکہ ذمہ داری لیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے مگر یہ موسمیاتی تبدیلیوں سے شدیدمتاثرہ ملکوں میں سرفہرست میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو ماحولیاتی انصاف پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی، یہ وقت ہے دنیا ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے، ہمیں آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
وزیراعظم نے رواں سال ماحولیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر پڑنے والے اثرات سے متعلق بتایا کہ غیرمعمولی بارشوں کے باعث طغیانی سےبڑے پیمانےپر تباہی ہوئی، سیلاب سے تین کروڑسے زائد افراد شدید متاثر ہوئےجبکہ 8ہزارکلومیٹرطویل سڑکیں اور 3ہزار کلومیٹر ریلوےٹریک متاثرہوا، سیلاب کےباعث نقصانات کا تخمینہ30ارب ڈالرلگایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کر رہی ہے مگر سیلابی تباہی اتنے بڑے پیمانے پر ہوئی ہے کہ ہم اکیلے اس سے نمٹ نہیں سکتے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کی زیادہ سے زیادہ معاونت درکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri