چیف ایڈیٹرپاکستان گروپ آ ف نیوزپیپرزایس کے نیازی نے پروگرام سچی با ت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جج سے متعلق اپنے بیان کو واپس لے لینا چاہیے،سیلاب متاثرین کے دوبارہ گھر بنانا بہت پیچیدہ عمل ہوگا،متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے بہت وقت اور سرمایہ درکار ہے،اس وقت ملک کو عمران خان کی ضرورت ہے کیونکہ اوورسیز عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں،عمران خان نے 2گھنٹے میں 5ارب جمع کیے،وہ فنڈز اکھٹاکرنیکا تجربہ رکھتے ہیں،عمران خان وسیع پیمانے پرعوام کیلئے فنڈز اکھٹے کرسکتے ہیں،عمران خان کو اوورسیز پاکستانیوں کی بھرپورحمایت حاصل ہے، انکے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہئے،روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کارجنرل(ر)نعیم خالدلودھی نے کہا کہ سیلاب کی صورت میں بہت بڑی آفت آئی،افواج پاکستان،فلاحی اداروں اور انتظامیہ نے سیلاب میں بہترین کام کیا،اگلے مرحلے میں متاثرین کی نوآبادکاری ہے،تمام متاثرین کے دوبارہ سیٹل ہونے میں 10سال لگ سکتے ہیں،حالیہ سیلاب سے ڈیمز کی اہمیت کاپتہ چلا ہے،انھوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت بہت سے کیسزمیں گھرے ہوئے ہیں،آپس کی رنجشیں ختم کرکے ملک کاسوچنا چاہیے،عمران خان کو سول جج زیباچوہدری سے متعلق بیان کو واپس لینا چاہیے،کوئی بھی کام یا مشن ہو سپہ سالار اور آفیسرلیڈ کرتے ہیں،پاک فوج کی سب سے خاص بات ہے کہ افسران اور جوان ملکر اپنے اہداف حاصل کرتے ہیں،پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف لمبی جنگ لڑی،افواج پاکستان کی قربانیوں سے تاریخ بھری پڑی ہے،افواج پاکستان نے ہر میدان میں اپنا لوہا منواہا ہے،زلزلہ ہو یا سیلاب افواج پاکستان پیش پیش ہوتی ہے،عمران خان کو اپنی ٹیم کے لوگوں کو اوورویو کرنا پڑے گا،افواج پاکستان ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی ماند ہے،ملک میں صاف و شفاف ہونگے تو مسائل حل ہونگے،اس میں کوئی شک نہیں کہ عوام میں شعور آیا ہے۔سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کااحترام بہت ضروری ہے،توہین عدالت سخت اور پیچیدہ معاملہ ہے،توہین عدالت میں ایک سابق وزیراعظم کو بھی سزا مل چکی ہے،عمران خان کو عدالت سے غیرمشروط معافی مانگنی چاہیے،قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہوتا،اس وقت سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی ضرورت ہے،سیلاب متاثرین کیلئے خیمہ بستی بنانے کی ضرورت ہے،پروگرام سچی بات میں ماہر آبی امور محمد عبداللہ نے کہا کہ سیلاب سے بچنے کاحل صرف ڈیمز نہیں ہیں،سب سے پہلے سیوریج سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،ہم نے شروع سے ہی پانی کے اخراج کاسسٹم نہیں بنایا
پاکستان
خاص خبریں
دنیا
علاقائی
متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے بہت وقت اور سرمایہ درکار ہے،ایس کے نیازی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 707 Views
- 2 سال ago