پاکستان خاص خبریں

قوم کو 6 ستمبر 1965 والے جذبے کی ضرورت ہے: دیوان آف جوناگڑھ

قوم کو 6 ستمبر 1965 والے جذبے کی ضرورت ہے: دیوان آف جوناگڑھ

دیوان(وزیراعظم) آف جوناگڑھ و چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے 6 ستمبر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر بہادری اور جرات کی بہترین مثال قائم کی۔ 65 کی جنگ میں پوری قوم نے مسلح افواج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کیا اور دنیا کو واضح کیا کہ پاکستانی مسلح افواج اور قوم ہمہ وقت ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 6 ستمبر کا دن پوری قوم کے لیے فخر کا دن ہے جب رات کے اندھیرے میں دشمن نے حملہ کیا لیکن پاک فوج نے بہادری کی اعلی مثال قائم کی اور بے سروسامانی کے عالم میں اپنے سے تین گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا۔۔ صاحبزادہ سلطان احمد علی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت سیلاب کے باعث ایک بڑے چیلنج سے گزر رہا ہے، مشکل کی اس مشکل گھڑی میں پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہو گا اور متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے ہوں گے۔ 6 ستمبر کا دن بھی ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ ہم ایسے مشکل لمحات میں یکجان ہوں کر ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل پیرا ہونے کا درس دیا تھا اور 6 ستمبر 1965 کو جب پوری قوم نے قائداعظم کے ان سنہری اصولوں پر عمل کیا تو نتیجہ پوری دنیا نے دیکھا۔ ہم آج بھی ان اصولوں کو اپنا کر چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکتے ہیں اور دنیا کی عظیم قوم بن سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri