بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.9°C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 9 صفر 1448

وزیراعظم سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

Tuesday, 6 September, 2022

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ کے تعزیت اور ہمدردی کے پیغامات اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے فوری امداد پر شکریہ ادا کیا. چین نے نا صرف سیلاب کے حوالے سے امداد کو 400 ملین RMB تک بڑھا دیا ہے بلکہ سیلاب متاثرین کے لیے 25000 خیمے بھی مہیا کیے ہیں ۔ چین کی صوبائی اور شہری حکومتیں، تنظیمیں ، کاروباری ادارے اور چینی عوام پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے چینی حکومت کی کوششوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے چین کو پاکستان کا قابل اعتماد دوست، مضبوط ترین پارٹنر اور آئرن برادر قرار دیا.

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *