دمیتٹا شہر میں تل الدیر کے ایک قدیم مصری مقبرے میں انتہائی نایاب دریافت ہوئی ہے جس میں ایک کمرے میں میت کے ساتھ قیمتی اشیا ملی ہیں۔تل الدیر میں موجود قدیم مقبرے کی کھدائی سے درجنوں نایاب اشیا کا انکشاف ہوا۔ ماہرین آثار قدیمہ نے مٹی کی اینٹوں سے بنے کمرے دریافت کیا جن اب بھی وہ قیمتی اشیا موجود تھیں جنہیں 2,500 سال پہلے مردوں کے ساتھ دفن کیا گیا تھا۔ان اشیا میں میت کی موت کے بعد کی زندگی میں حفاظت کے لیے مٹی کے برتن، جنازے کے تعویذ اور کیڑے کے مجسمے شامل ہیں۔ اسکے علاوہ موت کے بعد کی زندگی میں میت کی خدمت کے لیے اشباتی مجسمے، کانسی کے سکے اور مذہبی علامتوں اور دیوتاں جیسے آئسس، باسیٹ اور ہورس کی شکلوں والے سونے کے ورق شامل ہیں۔یہ دریافت غیر معمولی ہے کیونکہ بہت سے قدیم مصری مقبرے فرعونوں کے زمانے سے لوٹے جا چکے ہیں۔مصری سپریم کونسل آف نوادرات کے سکریٹری جنرل محمد اسماعیل خالد کے مطابق، صدیوں سے محفوظ یہ دریافت ہمیں قدیم مصریوں کے آخری رسومات کے بارے میں ایک بہتر بصیرت فراہم کرتی ہے اور ایک قدیم، دلکش ثقافت کے رازوں سے پردہ اٹھانے میں مدد کر سکتی ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
مصر میں 2500 سال پرانے مقبر ے سے اہم دریافت
- by Daily Pakistan
- اگست 7, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 334 Views
- 1 مہینہ ago