کالم

معاہدہ لوٹ مار

مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی میں شراکت اقتدار کا معاہدہ طے پا گیا صدر مملکت کا عہدہ پیپلزپارٹی کو ملے گاوزیراعظم مسلم لیگ ن کا ہوگاقومی اسمبلی کا اسپیکر مسلم لیگ ن، چیئرمین سینٹ پیپلزپارٹی سے ہوگاپاکستان پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی اسکے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی نے چاروں گورنرز بھی مانگ لیے ہیںجبکہ ایم کیو ایم گورنر سندھ سمیت چار وزارتیں مانگ رہی ہے عہدوں کی اس تقسیم کو کچھ دوست معاہدہ لوٹ مار کا نام بھی دے رہے ہیں جبکہ میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ حکومت زیادہ عرصہ نہیں چلے گی ابھی سے پورے ملک میں بے سکونی سی ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ الیکشن کے بعد ملک میں امن اور سکون ہوتا لیکن یہاں تو عجیب طرح کا ماحول بنا دیا گیا ہے الیکشن میںبدترین دھاندلی کی گواہیاں خود دھاندلی کروانے والے دے رہے ہیں دوسری طرف ہارنے والے بھی گواہی دے رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں بعض جیتے ہوئے امیدواروں نے اسمبلی میں جانے سے محض اس لیے انکار کردیا کہ وہ عوام کے دیے ہوئے ووٹوں کی مزید بے توقیری نہیں کرسکتے عمران خان کو اللہ تعالی نے جو عزت دی ہے وہ شائد ہی اس وقت کسی اور پارٹی سربراہ کے حصہ میںآئی ہو حالانکہ عمران خان کو بدنام اور ناکام کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا مختلف اوقات میںمختلف بیانیے بنائے گئے جو نہ صرف پٹ گئے بلکہ بری طرح فیل بھی ہوگئے ماضی کے اوراق میں سے چند ورق الٹ کر اگر دیکھے جائیں تو عمران خان کی مخالفت میں جو جو کچھ کہا گیا وہ سب فیل ہوگیا جن میں سے عائشہ گلالئی سکینڈل فیل،ریحام خان کتاب فیل،یہودی کارڈ فیل،آڈیو لیکس فیل،ترین اور علیم پروپیگنڈا فیل،قادیانی کارڈ فیل،ماخاور مانیکا زبردستی طلاق بیانیہ فیل ،کوکین، شراب بیانیہ فیل،خٹک،چوہان،ڈار الزامات فیل،عدت نکاح بیانیہ فیل،توشہ خانہ پروپیگنڈا فیل،بنی گالا منی ٹریل کیس فیل،3 دفعہ مارنے کی سازش فیل،سائیفر سیکریٹ ایکٹ فیل، جیل میں اذیت اور ارادے ، توڑنا فیل ، 200 جعلی کیس فیل ،میڈیا پر بین فیل،9 مئی میں غدار بنانا فیل،آزاد صحافیوں پر ظلم فیل،میڈیا پر نام کی پابندی فیل،پنجاب الیکشن دھاندلی فیل،ڈیل کر کے بھگوڑا بنانا فیل،پارٹی پر پابندی فیل ، کینسر، ہسپتال ، فنڈ پروپیگنڈا فیل ،پارٹی جھنڈے پر پابندی فیل ، کشمیر حکومت سازش فیل، GB حکومت سازش فیل،گستاخی ختم نبوت بیانیہ فیل،پارٹی جلسہ پر پابندی فیل،لیگل ٹیم کو دھمکیاں فیل،اندرونی غدار بلیک میلنگ فیل، بہنوں پربوگس کیس فیل،فوج مخالف بیانیہ فیل،پارٹی سے کئی پارٹیاں بنانا فیل،کشمیر سے غداری بیانیہ فیل،یہودی ریاست تسلیم بیانیہ فیل ، ورکرز بچوں اور عورتوں ظلم فیل،ورکرز کے کاروبار بند کرنا فیل جب یہ سب کچھ فیل ہو گیا تو پھر اسکے بعدبھی ظلم اور زیادتیوں کا سلسلہ رک نہ سکا بلکہ پسندیدہ افراد کی سلیکشن کےلئے 2024 میں تحریک انصاف کو بطور پارٹی ختم کر کے تحریک انصاف کے امیدواران کو آزاد حیثیت سے الیکشن پر مجبور کردیا گیا تا کہ نشان ایک نہ ہو اور ووٹر کنفیوز ہویہ اتنی بڑی دھاندلی ہے جو 75 سالہ تاریخ میں آج تک نہیں ہوئی اور پھر اس سلیکشن کے نتیجے میں الیکشن2024 میں عمران خان کے امیدواروں کو آزاد کرنے سے پاکستانی عوام کا جو سب سے بڑا نقصان کیا گیا وہ یہ ہے کہ آزاد حیثیت سے جیتنے پر reserve سیٹیں یعنی خواتین کی مخصوص سیٹیں نہیں ملتی ویسے ہر 4 سیٹیں جیتنے پر ایک reserve یعنی خواتین کی مخصوص سیٹ ملتی ہے مثلا اگر کسی پارٹی نے 100 سیٹیں جیتیں تو اسکو 25 reserve سیٹیں ملیں گے تو قومی اسمبلی میں اسکے ممبران کی تعداد 125 ہو گی لیکن یہ سیٹیں صرف پارٹی کو ملتی ہیں لیکن سلیکشن 2024 بھی 75 سالہ پاکستانی تاریخ کی بدترین دھاندلی کرتے ہوئے عمران خان سے الیکشن ہونے سے پہلے ہی یہ reserve سیٹیں چھین لی گئی کچھ دوست اس بارے میں ن لیگ کا حوالہ دیتے ہیں لیکن 2018 میں نون لیگ کا نشان شیر بھی ان کے پاس تھا اور reserve سیٹیں بھی انہیں ملی تھیں مگر اب کپتان کے امیدواروں کے نشان الگ الگ کر دیے اس پر مزید یہ ظلم کہ نشان اتنے مشکل دیے گئے کہ گاو¿ں کے دیہاتی لوگ تو دور شہری اور پڑھے لکھے گئے لوگ بھی کنفیوز ہوں اور اس پر مزید ظلم یہ کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو پوسٹر بینر لگانے کی پابندی سمیت نہ صرف انہیں گرفتار کیا گیابلکہ انکے تائید کنندگان کو بھی گرفتار کرلیا گیابات یہاں پر ہی ختم نہیں ہوئی بلکہ TV پر تحریک انصاف کاجلسہ دکھانا تو دور عمران خان کی تصویراورنام لینے پر پابندی ہے کوئی عمران خان کو قیدی نمبر 804 کہہ کر بلا رہا ہے تو کوئی قاسم کے اباکہہ کر اپنی بات کرتا تھااور پھر پی ٹی آئی کے ورکروں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور خواتین تک کے ساتھ بدتمیزی کی گئی یہاں تک کہ عمران خان کے گھر زمان پارک گیٹ توڑا گیا اور پھر حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا گیا کہ ہماری ماو¿ں بہنوں کی عزت تک محفوظ نہیں عثمان ڈار کی ماں کو پولیس والوں نے مارا اورڈوپٹہ چھینا جمشید دستی کی بیوی کو سرے سے ننگا کردیا گیا اور اعظم سواتی کی بیوی کی ننگی ویڈیو اعظم سواتی کی بیٹی کو بھیجی گئی عمران خان کو تنہا کر کے تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کیخلاف جمع ہوئیں 35 سال ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے بغل گیر ہوئے رات کے بارہ بجے عدالتیں کھولی گئیں سازش کے تحت عمران خان کی حکومت گرائی گئی عمران خان کیخلاف الزامات کی بارش کی گئی اسکی نجی زندگی کو مذاق بنایا گیا ارشد شریف کے قتل کی وجہ سے بہت سے صحافی ملک چھوڑگئے عمران خان کا دو صوبوں کی حکومت چھوڑنے کے باوجود بروقت الیکشن ناممکن بن گئے الٹانگران حکومتوں نے اپنی پوری توجہ الیکشن کروانے کی بجائے تحریک انصاف کے خاتمہ پر فوکس کردی عمران خان کو آئینی اور جمہوری حقوق سے محروم کرتے ہوئے لانگ مارچ سے جبراً روکنے سے لیکر نہتے کارکنان پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کی بارش کردی لیکن اسکے باوجود سوچنے والی بات یہ ہے کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی بھر پور انتخابی مہم کے باوجود صرف عمران خان کو سب سے زیادہ ووٹ ملا لیکن اسکے باوجود حکومت بنانے میں وہ لوگ شامل ہیں جو الیکشن سے پہلے ایک دوسرے کا گریبان پکڑ رہے تھے بلاول کہہ رہا تھامیں تیر سے شیر کا شکار کروں گالیکن ہو اسکے برعکس جس کو گھسیٹا جانا تھا وہ صدر اور جس نے گھسیٹنا تھا وہ وزیراعظم بننے کی تیارویوں میں مصروف ہے اور اب سب کو علم ہوجائیگا کہ اصل میں جس کو گھسیٹا جائیگا وہ ہوگی عوام اور اس سلسلہ میں ابھی سے کام کا آغازا کردیا گیا ہے بجلی کے بلوں میں اضافہ بزرگوں کی پنشن ختم اورپیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے جو مہنگائی کا طوفان آئے گا وہ ملک میں غریبوں کو ختم کرنے کے کام آئے گا ابھی تو حکومت بننے کے بعد وزیروں اور مشیروں کی فوج بھی ہوگی جو عوام کے پیسوں سے عوام کی دل کھول کر خدمت کریگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri