ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر ملک بھر میں آج ایک روزہ سوگ منا یا جا رہا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج ملک بھر میں پاکستانی پرچم سرنگوں ہے واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو دنیا سے رخصت ہوگئیں ان کی عمر 96 سال تھی طانوی حکومت کی جانب سے ملک میں دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ تھیں۔ ان کی شادی شہزادہ فلپ کے ساتھ 1947 میں ہوئی تھی۔ ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی۔ ملکہ کی آخری رسومات دس روز بعد ویسٹ منسٹرا بے پر ادا کی جائیں گی اور ملکہ کی آخری رسومات کے وقت دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جس کے بعد ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
پاکستان
خاص خبریں
ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر ملک بھر میں آج ایک روزہ سوگ منا یا جا رہا ہے
- by Daily Pakistan
- ستمبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 457 Views
- 2 سال ago