راولپنڈی: پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث پی ٹی آئی کے 1386 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ لگائی گئی ہے۔راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں سیکڑوں افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پنجاب بھر میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث مزید 1386 سے زائد شر پسند عناصر کو گرفتار کرلیا، مختلف اضلاع سے گرفتار شر پسند عناصر کی تعداد 1050 سے زائد ہوگئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں پولیس ٹیمیں سرکاری املاک پر حملوں، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسندوں کے خلاف ان ایکشن ہے۔ ویڈیو فوٹیجز اور سی سی ٹی وی ریکارڈنگز کی مدد سے شرپسندوں کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔شرپسند و قانون شکن عناصر کا تمام ریکارڈ ان کے کریکٹر سرٹیفیکیٹ میں درج کیا جا رہا ہے، مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے شرپسند عناصر کو نہ تو غیر ممالک کا ویزہ اور نہ ہی ملازمت مل سکے گی۔ کریکٹر سرٹیفیکیٹ میں درج تفصیل کی بدولت شرپسند بیرون ملک تعلیمی اداروں میں ایڈمیشن اور امیگریشن بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔
پاکستان
ملک بھر سے پی ٹی آئی کے 1 ہزار 300 سے زائد کارکنان گرفتار، دہشت گردی کے مقدمات درج
- by Daily Pakistan
- مئی 11, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 550 Views
- 3 سال ago

