ملک بھر میں سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اہم قدم وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ہیلتھ کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیمپس نیشنل ایمرجنسی آپریشن سیل صوبائی ای او سیز اور اغاخان یونیورسٹی کے اشتراک سے لگائے جایں گے وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ
سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تقریبا 1200 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے ہیلتھ کیمپس میں بنیادی صحت کی خدمات فراہم کی جائیں گی کیمپس میں ادویات، اہل بچوں کی ویکسینیشن کی فراہمی کو یقینی بنایں گے جلد کے امراض، آ نکھوں کے انفیکشن، اینٹی ڈائریا کی ادویات بھی فراہم کی جایں گی
پاکستان
صحت
ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ہیلتھ کیمپس لگانے کا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 4, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 678 Views
- 2 سال ago