پاکستان

ملک پر 35 جرنیلوں اور 3 پارٹیوں نے 76 سال حکومت کی، سراج الحق

سراج الحق کا عمران خان، شاہ محمود کو سزا پر شدید افسوس کا اظہار

پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور تبدیلی کے دعویداروں نے تباہ کیاہے۔یہ پارٹیاں شخصی اور خاندانی بادشاہی چاہتی ہیں۔لوئر دیر تیمر گرہ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8فروری ملک میں خاندانی بادشاہت کے خواہشمند سیاسی برہمنوں کے سوگ،کشمیر کی آزادی،ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کا دن ہو گا۔ حکمران اشرافیہ کا احتساب کوئی عدالت کر سکی نہ نیب، اب عوام ان کا احتساب کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کے پی بد امنی کی لپیٹ میں ہے، اس کے باوجود صوبے میں الیکشن کا التوا عوام کو قبول نہیں ہوگا، بعض لوگ الیکشن ملتوی کرنے کے حامی ہیں، یہ شکست سے خوفزدہ ہیں، جماعت اسلامی ملک میں بروقت انتخابات چاہتی ہے۔سراج الحق نے کہا ہے 76 سال سے اس ملک پر 35 جرنیلوں اور مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی نے حکومت کی ان تمام لوگوں نے مل کر پاکستان پر اسٹیٹس کو برقرار رکھا، معیشت کو تباہ کیا بلکہ مزید قرضہ لے کر پاکستان کے ہر بچے کو قرض کی زنجیروں اور آئی ایم ایف ورلڈ بنک کی رسیوں سے باندھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان پارٹیوں نے سودی نظام مسلط کیا جو ظلم اور یہودیوں کا نظام ہے اوران پارٹیوں نے سودی نظام کے خاتمے کی بجائے پاکستان پر سودی نظام کو مسلط رکھا، آج ان لوگوں کے پاس پاکستانی قوم کو بتانے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب پھر یہ لوگ کہتے ہیں ہمیں پھر اختیار دیں 20 سال پنجاب پر مسلم لیگ ن،15 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی،9 سال پی ٹی آئی کے پی کے میں حکومت رہی لیکن ان سب کی حکومتوں میں عوام کے مسائل میں بے تحاشا اضافہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے