پاکستان

منکی پاکس پھیلا کا خدشہ: جمرود کے علاقہ میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

منکی پاکس پھیلا کے خدشات کے پیش نظر جمرود کے علاقہ میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خیبر کے جاری کردہ اعلامیہ مطابق غنڈی پمپ ہاوس کے علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاون 12 دن کیلئے نافذ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق محلہ میں منکی پاکس کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈان لگایا گیا۔انھوں نے کہا کہ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق 28 اپریل کو مقامی شخص میں منکی پاکس مرض کی تشخیص ہوئی تھی، متاثرہ شخص چند روز قبل دبئی سے آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے