کالم

میرواعظ کی نظر بندی ، نماز عید پر پابندی

غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نےکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج دوبارہ سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیاہے۔ قابض انتظامیہ نے میرواعظ عمر فاروق کو سرینگر میں مرحوم میرواعظ مولوی محمد یوسف شاہ کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت سے روکنے کیلئے گھر میں نظر بند کیا۔حریت رہنماوں نے نظر بندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے میر واعظ کی نظر بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں میرواعظ کی دوبارہ گھر میں نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ میر واعظ کو رمضان المبارک کے دوران انکے مذہبی فرایض کی ادائیگی سے روکنے کےلئے گھر میں نظر بند کیا گیا ہے۔ سرینگر میں میر واعظ مولوی محمد یوسف شاہ مرحوم کی یاد میں ہونے والی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرنی تھی تاہم میر واعظ کو رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی جیلوں میں قید کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، غلام احمد ، نعیم احمد خان، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، ایاز محمد اکبر، فاروق احمد ڈار اور شاہد الاسلام کی مسلسل قید پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ان رہنماو¿ں کی بلاتاخیر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔حریت رہنماو¿ںنے مختلف جیلوں میں قید کشمیری رہنماﺅں اور کارکنوں کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے اپنی ٹیمیں مقبوضہ کشمیر اور بھارتی جیلوں کے دورے پر روانہ کریں تاکہ وہ خود صورتحال کا جائزہ لے کر بھارت پر دباو¿ ڈال کر کشمیری قیدیوں کی زندگیاں بچانے کےلئے فوری اقدامات اٹھا سکیں۔قابض حکومت نے رواں سال بھی مسلمانوں کو سرینگر کی عید گاہ میں عید الفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔لہذا رواں برس بھی عید گاہ میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔عید گاہ کی حالت بھی درست نہ ہے لہٰذا یہاں نماز پڑھی بھی نہیں جا سکتی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے مودی سرکار کے وحشیانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنا ناجائز قبضہ زیادہ دیر تک برقرار نہیں رکھ سکتا۔ و ہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی حاصل کرینگے۔ عا لمی برادری بھارتی فوج کے مقبوضہ وادی میں جنگی جرائم کی تحقیقات کرائے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔ بیگناہوں کی گرفتاریاں، قید اور ظلم و ستم جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکیں گے۔ کشمیری عوام آزادی کا مقصد حاصل کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ نئی دہلی کے زیر کنٹرول جموں و کشمیر کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے کے اہلکاروں نے بھارتی پیر املٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ شوپیاں، کولگام، اسلام آباد، سری نگر اور دیگر علاقوںمیں مولانا سرجان برکاتی، محمد شفیع وگے ، محمد حنیف بٹ اور عبدالحمید لون کی رہائش گاہوں سمیت متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی عمل میں لائی جبکہ شمالی کشمیر میں ایک اور کشمیری حریت پسند کی جائیداد قرق کر لی گئی ۔ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی ، غیر قانونی گرفتاریوں، خواتین کی بے حرمتی اور گھروں اور دیگر املاک کی توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق ،حق خود ارادیت کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ مقصد کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزادی پسند کشمیری عوام کی نمائندگی کرتی ہے اور وہ بھارتی جبرو استبداد کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے پرعزم ہے۔ بھارت ایک طرف کشمیری نوجوانوں کو قتل ،گرفتار اور لاپتہ کر رہا ہے اوردوسری طرف مزاحمتی رہنماﺅں اور کارکنوں کے گھروں کو ضبط کر کے انکے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر توجہ کی ضرورت ہے۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بھارتی قابض فوج نے بچوں سمیت سینکڑوں کشمیریوں کو بینائی سے محروم کیا ہے۔ بھارتی قابض فوج کی مقبوضہ کشمیر میں کارروائیاں انسانیت کیخلاف ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سوشل‘ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر پابندی لگا رکھی ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میںخونریزی روکنے کےلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔قابض فوج کشمیر میں اپنی جنگ ہار چکی ہے ۔ بھارتی فوجی اپنی شکست کا بدلہ لینے کےلئے مظلوم کشمیریوں کو تختہ مشق بنا رہے ہیں ۔ یہ حقیقت ہے کہ ہندوستان کو جلد یا بدیر کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا پڑے گا بھارتی فوجی کشمیریوں کا قتل عام کر سکتی ہے لیکن ان کو آزادی کے راستے سے روک نہیں سکتی کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے بھارت اس کو پڑھ لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri