انٹرٹینمنٹ

’نئے سال میں مجھے بوڑھی مت بلانا‘، بھارتی اداکارہ کی اپنی بیٹی کو وارننگ

’نئے سال میں مجھے بوڑھی مت بلانا‘، بھارتی اداکارہ کی اپنی بیٹی کو وارننگ

بالی وڈ اداکارہ نینا گپتا نے اپنی بیٹی مسابا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نئے سال میں انہیں بوڑھی نہ بلائیں۔ فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا نے اپنی والدہ اور اداکار نینا گپتا کی ایک دلچسپ ویڈیوانسٹاگرام پر شیئر کی۔

ویڈیو میں نینا نے مسابا کو 2022 کے لیے تین ‘مشورے’ دیے، جس میں انہیں (بوڑھی عورت) کے طور پر نہ کہنے کی سخت احتیاط بھی شامل ہے۔

نینا نے مختصر ویڈیو میں اپنی بیٹی کو سال 2022 کے لیے 3 مشورے دیتے ہوئے کہا کہ ایک مشورہ یہ کہ مجھے بڑھی مت کہنا جبکہ دوسرا یہ کہ مجھ پر چیخنا مت۔ اداکارہ نے 2 مشوروں کے بعدکچھ دیر توقف کے بعد سنجیدگی سے کہا کہ’ تیسرا مشورہ یہ کہ جو آپ پہلے ہی جانتی ہیں ، زندگی میں کامیابی کیلئے بھلے سست رہو مگر مستقل مزاجی کا دامن نہ چھوڑنا’۔

سوشل میڈیا صارفین نے نینا کے سیدھے سادے مشوروں کی تعریف کی۔ خیال رہےکہ 1980 کی دہائی میں بالی وڈ ادکارہ نینا گپتا اور ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈز کے تعلقات کے چرچے تھے اور بعد ازاں ان کی ایک بیٹی مسابا گپتا بھی پیدا ہوئی جو کہ آج بھارت کی مشہور ڈیزائنر ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے