سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے نواز شریف سے ملاقات کو قیاس آرائی قرار دے دیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نواز شریف یا ان کے کسی نمائندے سے نہ تو کوئی پسِ پردہ رابطہ یا ملاقات ہوئی نہ ہی اس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید واضح کر دیا کہ کہ کسی طور پی ڈی ایم سے کوئی ڈیل ممکن نہیں۔
فواد چوہدری کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہا کہ نواز شریف یا ان کے کسی نمائندے سے نہ تو کوئی پسِ پردہ رابطہ یا ملاقات ہوئی نہ ہی اس کی ضرورت ہے، ایسی تمام اطلاعات محض قیاس آرائی ہے یا کسی میڈیا سیل کی اختراع مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بیک ڈور گفتگو وہاں ہوتی ہے جہاں معاملات عوام کی بجائے اشرافیہ کو طے کرنے ہوں لیکن اب پاکستان میں کسی کے ہاتھ کچھ نہیں، فیصلے عوام نے اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں۔ عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہو گا ۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم حکومت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن یہ مذاکرات خفیہ نہیں ہوں گے، ان مذاکرات کیلئے صرف ایک شرط ہے کہ انتخابات کا اعلان کیا جائے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کے باضابطہ اعلان کے بغیر کسی خفیہ و اعلانیہ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے- سنجیدگی سے انتخابات کی تاریخ پر غور کیا جائے اور اس کا اعلان کیا جائے۔
پاکستان
نوازشریف سے پس پردہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، فواد چوہدری
- by Daily Pakistan
- ستمبر 4, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 808 Views
- 2 سال ago