پاکستان

نواز شریف اور ان کے بچوں کو بھی صحت کارڈ دیں گے: یاسمین راشد

نواز شریف اور ان کے بچوں کو بھی صحت کارڈ دیں گے: یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا تیزی سے جاری ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی ہیلتھ کارڈ کے حامل مریض آرہے ہیں، صحت کارڈ گھر کے سربراہ کو ملے گا،خاندان کے سربراہ بچوں کا اندراج یقینی بنائیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے بچوں کو بھی صحت کارڈ دیں گے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ اومی کرون کا پھیلاؤ تیزی سے ہوتا ہے اس لیے لوگ زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، اومی کرون کی وجہ سے انفیکشنز بڑھ رہے ہیں اور پنجاب میں اومی کرون کے 170 کیسز ہیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.8 فیصد ہے، شادی اور دیگر تقریبات میں حفاظتی اقدامات مدنظر نہیں رکھے جا رہے، اومی کرون سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عملدر آمد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ان شاء اللہ بہت جلد پولیو فری ممالک کی فہرست میں آ جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri