خاص خبریں علاقائی

نوجوانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے چوہدری محمد رفیق نیر

وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات ،ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیر نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سماجی عدل کو اجاگر کرتے تھے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، ماحولیات اور سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیر نے کہا ہے کہ کام کریں گے تو آگے بڑھیں گے ، نوجوانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلیے بزنس کمیونٹی کو سہولتیں فراہم کریں گے ۔ عمران خان کا ویژن ہے کہ نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر کے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے ۔وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کا ویژن ہے ہے کہ آزاد کشمیر سے بے روزگاری کے خاتمے کے لئے سمال انڈسٹریز کو فروغ دیا جائے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے خصوصی بیان میں کیا ۔چوہدری محمد رفیق نیر نے کہا کہ علم کے شعبے میں ہمیں آگے بڑھنا ہے مغربی اقوام نے اس لئے ترقی کی ہے کہ وہاں پروفیشنل تعلیم کو اہمیت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں طرز زندگی کو تبدیل کرنا ہوگا ووکیشنل تعلیم کی جانب بڑھنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے اور اس کے لئے انہیں چھوٹے پیمانے پر قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے بلا سود قرضوں کا پروگرام کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کو اپنے چھوٹے کاروبار کی طرح غالب کیا جا سکے تاکہ وہ اپنے اپنے خاندان کے کفیل بنیں اور اس کے ساتھ ساتھ روزگار بھی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر سے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ہمیں کاروبار کی طرف بڑھنا ہوگا انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے اور اسے کم سے کم سطح پر لایا جائے اور سرکاری شعبے سے اس بوجھ کو کم کیا جائے۔ انہوں نے کہا لوگوں کی خواہش یہ ہوتی ہے کہ ہمیں کوئی سرکاری جاب ملے اور جس میں ہمیں کوئی کام بھی نہ کرنا پڑے ہمیں ذہنی طور پر اس سوچ کو بدل کر اب کام کی طرف آنا ہوگا کام کریں گے تو آگے بڑھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri