پاکستان

نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست شہدا فورم بلوچستان کے سرپرست اعلیٰ نوابزادہ جمال رئیسانی نے ایڈووکیٹ حافظ احسان کھوکھر کے توسط سے دائر کی، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں، وزارتوں اور متعلقہ حکام سے استدعا کی گئی۔ وزارت داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔ ہےدائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس اصلاحات پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کیے جائیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ تمام عدالتوں میں زیر التوا دہشت گردی کے تمام مقدمات کے فوری فیصلے کرنے کا حکم دیا جائے جب کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہا جائے کہ وہ بین الاقوامی معیار کے مطابق گواہوں کے تحفظ اور پراسیکیوشن پر عمل درآمد کریں۔ بچوں کو مفت تعلیم اور خاندانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے دہشت گردی کے فروغ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔درخواست گزار نے پروپیگنڈا کے طور پر لاپتہ افراد کی فہرست میں دہشت گردوں کو شامل کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri