خاص خبریں کھیل

نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئین شپ 3اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئین شپ 3اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

ن

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئین شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ، پاکستان واپڈا چیمپئین شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ چیمپیئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عوج ظہور کے مطابق پول راؤنڈ کے تحت پانچ روزہ چیمپین شپ کے کامیاب انعقاد کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ایونٹ میں شریک 8ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پول “اے “ میں دفاعی چیمپئین پاکستان واپڈا ، کراچی، راولپنڈی اور کوئٹہ جبکہ پول “بی” میں پاکستان آرمی ،لاہور ،اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ عوج ظہور نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں 3اکتوبر سے 8اکتوبر تک کھیلی جانیوالی چیمپین شپ میں روزانہ چار میچز کھیلیں جائینگے ۔ 3اکتوبر سے شروع ہونیوالی چیمپئین شپ کا افتتاحی میچ اسلام آباد اور لاہور کی ٹیموں کے مابین کھیلا جاے گا جبکہ پہلے دن دفاعی چیمپئین واپڈا اور کوئٹہ ، آرمی اور پشاور ، کراچی اور راولپنڈی کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ چیمپئین شپ کا سیمی فائنل راؤنڈ 6اکتوبرجبکہ فائنل 7التوبر کو کھیلا جاے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri