منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد تنویر نے کہا ہے کہ واسا راولپنڈ ی کا تمام عملہ ہائی الرٹ۔ ہے اور عملہ و ہیوی مشینری فیلڈ میں موجود ہے انھوں نے کہا کہ ہمرا عملہ محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے مطابق راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کی اطلاع پر پہلے سے ہی ہائی الرٹ تھا اس وقت نشیبی علاقوں میں واسا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ موجود ہے اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں انھوں نے بتایا کہ ائیر پورٹ روڈ، کمیٹی چوک نڈر پاس، لیا قت باغ، صادق آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن , جامع مسجد روڈ اور مری روڈ پر ٹیمیں موجود ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق سید پورکے مقام پر 21 ملی میٹر، گولڑہ 32 ملی میٹر، بوکڑہ 15 ملی میٹر ، شمس آباد 13 جبک چکلالہ کے مقام پر 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے
پاکستان
خاص خبریں
واسا راولپنڈ ی کا تمام عملہ ہائی الرٹ ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 369 Views
- 2 سال ago