پاکستان

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بایراموف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ و نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفد کو آذربائیجان کی جانب سے دی گئی میزبانی پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او سمٹ پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ای سی او سربراہی اجلاس جولائی 2025 کے اوائل میں آذربائیجان میں منعقد ہو گا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں رہنماوں نے سربراہی اجلاس کی تیاریوں، شرکا اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے