کالم

وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم ایک انقلابی منصوبہ!

وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمدشہبازشریف یوں تودُنیامیں ”شہباز سپیڈ“ کے نام سے جانے جاتے ہیں لیکن خاص کرجواقدامات انہوں نے نوجوانوں کیلئے کئے وُہ انتہائی قابل تحسین ہیں۔بطوروزیر اعلیٰ پنجاب اِن کادورتاریخی ہے جس میں سب سے زیادہ اقدامات نوجوانوں کیلئے کئے گئے ۔ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لاکھوں ہونہار طلباءمیں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے ذریعے 6لاکھ ہونہار اور مستحق طلبا کو لیپ ٹاپ دیے گئے ، کورونا وائرس کی عالمگیر وبا ءکے دوران یہ لیپ ٹاپ ہی تعلیم کا ذریعہ بنے۔ اِسی طرح طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے پنجاب بھر میں دانش سکولز قائم کئے گئے آج آزاد کشمیر، گلگت بلتستان،بلوچستان اور دیگر دور دراز علاقوں میں بھی دانش سکول قائم کئے جا رہے ہیں۔اِسی طرح نوجوانوں کی بہبود و ترقی کے حوالے سے پنجاب اور وفاق میں متعدد منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جن میں پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے کم مالی وسائل کے حامل طلبا وطالبات کو وظائف کی فراہمی بھی شامل ہے۔وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمدشہبازشریف کی جانب سے ایک دفعہ پھر وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم فیز فورکاآغاز کردیاگیا ہے جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 مئی سے بڑھا کر یکم جون 2025 تک کرنے کا اعلان بھی کردیاگیا ہے۔ نوجوانوں میں سمارٹ ایجوکیشن اور ڈیجیٹل امپاورمنٹ کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اس اسکیم کا مقصد ایک لاکھ ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ کے ساتھ ان کی تعلیمی اور تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کےلئے بااختیار بنانا ہے۔تعلیم اور اختراع کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر وزیراعظم لیپ ٹاپ فیز فور کے تحت درخواستوں کی باضابطہ طور پر وصولی جاری ہے،حکومت نے لیپ ٹاپ ڈسٹری بیوشن سکیم کےلئے اہلیت کے رہنما خطوط کا بھی اعلان کیا ہے جس سے ایک منصفانہ اور میرٹ پر مبنی انتخاب کے عمل کو یقینی بنایا جائےگا۔رہنما خطوط کے مطابق تسلیم شدہ سرکاری اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباءدرخواست دینے کے اہل ہیں۔ پی ایچ ڈی، ایم ایس/ایم فل، بیچلر، یا ماسٹرز پروگرامز میں داخل اور مخصوص تعلیمی تقاضوں کو پورا کرنے والے طلبہ بھی اس کے اہل ہیں،کم سے کم سی جی پی اے2.80 یا 60فیصد نمبروں کا کم از کم ہونا لازمی ہے جبکہ پہلے سال کے طلباءکو اپنے ہائیر سکینڈری سکول کے نمبر جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ ایم ایس/پی ایچ ڈی طلباءکو اپنے پہلے سمسٹر میں اپنی پچھلی ڈگری کے نتائج جمع کرانے کی ضرورت ہے۔ حکومت کی جانب سے یقینی بنایاجارہاہے کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کی تقسیم میں کوٹہ سسٹم پر عمل کیاجائے گا جس میں بلوچستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 18 فیصد طلباءاور 5 فیصد فاصلاتی تعلیم کے طلباءکے لئے مختص ہیں۔ فاصلاتی تعلیم کے کوٹہ میں 2.5فیصد ورچوئل یونیورسٹی اور 2.5فیصد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو دی جائے گی۔لیپ ٹاپس شفاف انتخاب کے عمل کے بعد محکموں اور ڈگری پروگراموں میں میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔عارضی میرٹ لسٹ شائع ہونے کے بعد کسی بھی اعتراض یا شکایت کے لئے 15 دن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ تمام خدشات دور کرنے کے بعد حتمی میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی۔وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز فورصرف ایک سرکاری پروگرام نہیں بلکہ وطن عزیز کے طلباءکے مستقبل میں امید اور سرمایہ کاری کی علامت بھی ہے۔ حکومت کی جانب سے شفافیت، کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر انتخاب پر توجہ دینے کے ساتھ سکیم کے نفاذ پر گہری نظر بھی رکھی جا رہی ہے۔نوجوان نہ صرف کل کے لیڈر ہیں بلکہ آج بھی تبدیلی کے محرک ہیں، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔پاکستان کی تعمیر وترقی میں نوجوانوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔اِس وقت پاکستان کی 70 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے فیزفورکے کامیاب اجراءکے بعدنہ صرف ہونہار طلباءلیپ ٹاپ سے مستفید ہوں گے بلکہ اِس پروگرام کے تحت طلباءتعلیم کیساتھ ساتھ وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی میں بھی اہم کرداراداکریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے