وزیر اعظم پاکستان اپنا دورہ قطر مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، انہیں اس دورے کی دعوت امیر قطر نے خصوصی طور پر خود دی تھی کیونکہ قطر کو پاکستان کے موجودہ حالات کا علم ہے ، اسے اندازہ ہے کہ اس وقت پاکستان کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے چنانچہ انہوں نے وزیر اعظم کو دعوت دی کہ وہ قطر آکر یہاں کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرے ، وزیر اعظم کا یہ دورہ دودن کا تھا جس کے دوران ان کی مصروفیات کا شیڈول انتھک رہا اور انہوں نے اپنے اس دو روز کے دوران کوئی ایک لمحہ بھی فرصت کا نہیں گزارا بلکہ ایک ایک لمحہ اپنی قوم کیلئے وقف کر رکھا ، وزیر اعظم کی محنت رنگ لائی جس کے بدلے میں قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔قطری اخبار دی پیننسولاکے مطابق قطرکی سرمایہ کار اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس کا پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر نے کا منصوبہ ہے۔ اخبار کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پرکیا گیا۔ دوسری جانب قطرپاکستان میں مختلف شعبوں میں 3ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کرےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر نے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ قطر کی سرمایہ کار اتھارٹی کم سے کم وقت میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائےگی۔۔یہ اعلان پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے دوحہ کے دورے کے دوران کیا گیا، جنہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے باضابطہ بات چیت کی۔امیری دیوان نے کہا کہ امیر قطر نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور تزویراتی تعلقات کی اہمیت اور تجارتی تبادلے اور قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دے کر اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے کی خواہش پر زور دیا۔اس سے قبل وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی سے ملاقات کی۔دونوں رہنماں نے بات چیت کے دوران اپنے اپنے فریقین کی قیادت کی اور دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔بعدازاں وزیر اعظم نے قطر کے امیر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی اور والدہ شیخہ موزہ بنت ناصر سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جو کہ باہمی اعتماد اور مستقل حمایت کی مضبوط بنیادوں پر مبنی ہیں۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بلند کرنے میں شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی طرف سے ادا کیے گئے کردار کو سراہا اور ان کے دور میں پروان چڑھنے والے مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا۔ وزیر اعظم نے قطر کے ویژن 2030 کے حوالے سے پاکستان کے تعاون کا یقین دلایا اور امیر قطر کے والد کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے فیفا ورلڈ کپ 2022 اسٹیڈیم 974 کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو اس حقیقت پر فخر ہے کہ فٹ بال، الریحلہ، جو کہ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا آفیشل میچ بال پاکستان میں بنایا گیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے قطر کے شہر دوحہ میں فیفا ورلڈ کپ سٹیڈیم 974 کا دورہ کیا۔ اسٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم کو اسٹیڈیم کا گائیڈڈ دورہ کرایا گیا اور انہیں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے لیے قطر کی حکومت کی جانب سے کی گئی وسیع تیاریوں کے بارے میں بتایا گیا۔وزیراعظم نے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ کے لیے جدید ترین سہولیات کے قیام میں قطر کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے فٹ بال اسٹیڈیم کی شان و شوکت اور اس سے منسلک سہولیات کی تعریف کی، جس میں قطری ثقافت اور شناخت کی عکاسی کی گئی ہے .وزیر اعظم نے قطر کے عوام اور قیادت کو میگا ایونٹ کے انعقاد میں شاندار کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم نے ورلڈ کپ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں پاکستانی افرادی قوت کے اہم کردار کو سراہا۔ قطر پاکستان کا دوست اور برادر ملک ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی طرف اپنا دست تعاون بڑھائے رکھا ، بہت ساری قطری سرمایہ کار کمپنیاں اس وقت بھی پاکستان کی میگا پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کئے ہوئے ہیں جبکہ دو لاکھ سے زائد پاکستانی محنت کش قطر میں رہ کر وطن عزیز کو قیمتی زرمبادلہ بجھوارہے ہیں ، قطر کی معیشت اس وقت دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت تسلیم کی جاتی ہے اور مسلم دنیا میں سعودی عرب کے ہم پلہ تصور کی جاتی ہے ، قطر کی جانب سے 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ایک گراں قدر سرمایہ کاری ہے جس کی بدولت پاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہوگی ۔
سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ایس کے این ٹرسٹ کا بڑا اقدام
پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روزنیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی نے پروگرام ” سچی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مسائل پر کسی کی توجہ نہیں، سیاستدان بس ایک دوسرے سے بدلے لیتے ہیں، ماضی سے لیکر آج تک اداروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا، جس کا جتنا بس چلتا ہے وہ وار کر تا ہے ، آج تک کوئی ملک کیلئے محب وطن بن کر نہیں آیا، سب اپنے ذاتی مفادات اور دشمنیوں پر لگے رہے ، آج بھی سیاستدان فیصلہ کر لیں کہ ملک و قوم کیلے کام کریں گے ، جو سیاستدان آتا ہے وہ کاروبار کرتا ہے ، عمران خان پر بھی ایسے الزامات عائد کیے جارہے ہیں، جو سیاست کرے وہ کاروبار نہ کرے ، زرداری جب صدر مملکت تھے ان سے پوچھا کہ آپ کونسی روٹی کھاتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں روٹی ہی نہیں کھاتا ، میں ایس کے این ٹرسٹ کی جانب سے متاثرہ افراد کی مدد کرونگا، فوج تو مدد کررہی ہے ، مگر سیاسی لوگ نہیں کررہے ، ایس کے این ٹرسٹ ہمیشہ رفاعی کاموں میں آگے رہا، اب بھی متاثرہ لوگوں کی مدد کریں گے ، عوام کو ریلیف دینا چاہئے ، عمران خان ، زرداری ، پرویز الٰہی ، شہباز شریف ، بلاول بھٹوسمیت تمام سیاستدان کبھی ٹھیک نہیں ہونگے ، میں نے ہمیشہ حق و سچ لکھا، جسکو میں نے برداشت کیا، نقصان بھی اٹھایا، میرے میڈیا ہاﺅس کے اشتہارات بند کیے گئے ، ضیاءالحق کے ساتھ رہا ، مشرف سے قریبی تعلقات تھے، موجودہ حکومت سے بھی اچھے تعلقات ہیں، جتنے سپریم کورٹ کے ججز ہیں ان کے ساتھ شناسائی رہی ہے ، میری خبر پر سپریم کورٹ نے فیصلے کیے اور سپریم کورٹ کی آرکائیو میرے فیصلوں سے بھری پڑی ہے ، میرا میڈیا گروپ مکمل طور پر سیلاب متاثرین کے مسائل کو اجاگر کررہا ہے ، قوم اور حکومت سے اپیل ہے کہ سیاست کو یا عمران کی گرفتاری کو چھوڑیں اور سیلاب متاثرین کی مدد پر توجہ دیں، عمران سے درخواست ہے کہ جیسے شوکت خانم کیلئے فنڈز اکٹھے کیے اسی طرح فلڈ متاثرین کیلئے فنڈر اکٹھے کریں، ہم سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اب مشن کے تحت کام کریں گے ۔ عمران خان نے کوئی پائیدار کام نہیں کیا، چار سال گزارے کوئی گھر ہی نہیں بنایا، آرمی چیف ایکسٹینشن لینے کے موڈ میں نہیں ہیں، سیلاب متاثرین کی آواز ایوانوں تک پہنچائی جائے ، سیاستدان فیلڈ میں جائیں، ماضی قریب میں جب سیلاب آیا تو شہباز شریف متاثرہ علاقووں میںموجود ہوتے تھے ، عمران خان بھی سیاست چھوڑ یں اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچیں۔ایس کے نیازی کی قیادت میں کام کرنے والا ایس کے این ٹرسٹ ہمیشہ سے ملکی دکھی انسانیت کی خدمت کرتا چلا آرہا ہے اور انہیں خدمات کی بدولت ایس کے نیازی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ریاست پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز عطا کیا ہے جو ایک تاریخی اعتراف ہے۔
اداریہ
وزیر اعظم کا کامیاب دورہ قطر
- by Daily Pakistan
- اگست 25, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 914 Views
- 2 سال ago