پاکستان

وندر ،کراچی آنیوالی بس اور ٹرک میں ٹکر ،17 افراد زخمی

وندر ،کراچی آنیوالی بس اور ٹرک میں ٹکر ،17 افراد زخمی

لسبیلہ کے علاقے وندر میں بس اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بس پنجگور سے کراچی آرہی تھی کہ تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔پہلے 11 زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا، بعد ازاں اسی حادثے کے مزید 6 زخمی یہاں لائے گئے، جس کے بعد حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے