پاکستان خاص خبریں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ،75 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ،75 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 516 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 47 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز بھی کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس 732 پوائنٹس کے اضافے سے 74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 57 کروڑ حصص کے سودے 23.4 ارب روپے میں طے پائے جبکہ مارکیٹ کیپیٹل 78 ارب روپے اضافے سے 10 ہزار 37 ارب روپے ہو گیا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں کاروباری دن کے دوران 1,687 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایم آئی 30 انڈیکس 1,23,198 پوائنٹس پر بند ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri