اللہ کی مشیت کے تحت برصغیر میں اللہ نے مسلمانوں سے یہ مطالبہ کرایا کہ انہیں مشرک بت پرستوں کے ملک ہندوستان سے علیحدہ کرے۔ ایک خطہ زمین دے جس میں ہم تیرے دین کو نفاذ کریں ۔تو نے جو زمین میں انسان کو اپنا خلیفہ، یعنی جو نماہدہ بنایا ہے اس کاحق ادا کریں۔یاد رکھیں اللہ حیی القیوم ہے۔ اپنے بندوں کی باتیں سنتا ہے۔ جو نیک اور سچی دعائیں ہو تیں ہیں اُنہیں قبول بھی کرتا ہے۔چناچہ برصغیر میں اللہ نے اپنے مشیت کے تحت ایک لیڈر کو اُٹھایا جس کا نام محمد علی تھا۔ پاکستان کا خواب دیکھنے والے علامہ ڈاکٹر شیخ محمد اقبال ؒ حکیم الامت نے اس عظیم لیڈر کو اللہ ہی کی مشیت کے تحت لندن سے بر صغیر بلاکے مسلمانوں کی قیادت کرنے کا کہا۔ اُدھر مدت سے سیدابوالاعلی مودودیؒ، اپنے رسالے ترجمان القرآن کے ذریعے ہندوستان کے شہرحیدر آباد میں بیٹھ کر لوگوں کو دنیا میں ”حکومت الہیّ“ قائم کرنے کی دعوت دے رہا تھا۔ اُس کے آبائی شہر حیدر آباد سے پنجاب پٹھان کوٹ میں آکر، یک سو ہو کر یہ کام کرنے کا کہہ کر بلایا۔ پھر برصغیر کے مسلمانوں نے محمد علی سے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا خظاب دیا۔ اس عظیم قائد ؒنے اللہ کے نام سے برصغیر میں تحریک پاکستان برپاہ کی۔ اور نعرہ دیا ۔ پاکستان کا مطلب کیا” لا الہ الا اللہ“ جب برصغیر کے مسلمانوں نے اللہ سے اللہ کی زمین پر اللہ کا کلمہ بلند کرنے کے ملک مانگا تو رب ِ کریم نے اپنی مشیت کے تحت پاکستان مثل مدینہ عطا کر دیا۔اس مثل مدینہ ریاست” پاکستان“ نے مدینہ کے اسلامی ریاست کی طرح کافروں کو شکست دے کر دنیا میں جیسا اسلام کا بھول بھالا کیا تھا، ویسا ہی بھارت کی مشرک کافروں کو شکست دے کر کرنا تھا۔ پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان بنتے ہیں اسلامی نظام حکومت قائم کرنے کے اقدام شروع کر دیے تھے۔ مگر اللہ نے قائد اعظم ؒ کو جلد اپنے پاس بلا لیا۔ پاکستان بنانےوالی مسلم لیگ کے کھوٹے سکوں نے یہ کام روک دیا۔ پاکستان بنانےوالی مسلم لیگ نے اللہ سے وعدہ خلافی کی۔ پھر اللہ مسلم لیگ کی لیڈر سپ سے نا خوش ہوا۔ اپنی مشیت کے تحت بھارت کا رھب پاکستان پر بیٹھا دیا۔ بھارت کی مشرک وزیر اعظم اندرا گاندھی نے پاکستان کے غدار شیخ مجیب کے ساتھ مل کر پاکستان کے دو ٹکڑے کر کے قومیت کے نام پربنگلہ دیش بنا دیا۔ تکبر سے کہا کہ میں قائد اعظمؒ کے دوقومی نظریہ کو خلیج بنگال میں ڈبا دیا ہے۔ آج بنگلہ دیش پر اسلامی بن گیا ہے۔پھر بھی پاکستان کے مسلم لیگی لیڈروں نے اللہ سے وعدہ خلافی کی معافی نہیں مانگی۔ تو بھارت کی دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کے بنیادی رکن ہٹلر صفت دہشت گرد نریندر مودی، وزیر اعظم بھارت کا خوف پاکستان کے لیڈروں پر بیٹھا دیا۔ مودی اعلانیہ پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے۔ وہ الٹاپاکستان پر دہشت گردی کے الزمات لگا کر دھمکیاں دیتا رہاہے۔ کہ پہلے پاکستان کے دو ٹکڑے کیے اب دس ٹکڑے کرینگے۔پہلگام کے ”فالس فلیگ آپریشن“یعنی خود دہشت گردی سے اپنے ہی چھبیس ہندوﺅں سیاحوں کو کشمیر پہلگام اپنی دہشت گردوں سے مروا کر پاکستان پر الزام لگا دیا۔ پاکستان کا پانی بند کرنے کےلئے سندھ طاس پانی کے معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم کر دیا۔ پاکستان کو سبق سیکھانے کا تکبر کر کے پاکستان کے اندر مسجدمدرسوں پر بمباری سے درجنوں بے گناہ پاکستانی شہریوں کو شہید کر دیا۔ پاکستان نے بہت صبر کیا۔ مگر دہشت گرد مودی پر تکبر طاری تھا۔بھارت نے ایک سو پچاس جہازوں، جس میں فرانس کے رافیل جہاز بھی شامل تھے حملہ آور ہوا ۔پاکستان کی ساٹھ جہاز جس میں جے ایف ۷۱ تھنڈر شامل تھے، دنیا کی سب سے بڑی ڈاگ فائٹ میں تاریخی اور بہترین کارکردگی دیکھاتے ہوئے میں تین رافیل سمیت سات بھارتی جہاز گرا دیے۔ بھارت کی فضاﺅں پر پاکستانی فضائیہ کے جہاز چھا گئے۔ بین ا لاقوامی میڈیا اور دفاعی تجزیہ کاروںنے پاکستانی ایئر فورس کو فضاﺅں کے بادشاہ کے لقب سے نوازا۔ بھارت نے سارے جہاز ہینگروں میںچھپا لیے۔ پاکستان کے مختلف شہروں پر اسرائیل کے سپلائی کیے گئے ڈران سے حملہ کر دیا۔ پاکستان بھارت نوے ڈرون بھی مختلف شہروں میں گرا دیا۔ بھارت نے پاکستان کے چھ ایئر بیس پر میزائل پرسا کرکچھ نقصان پہنچایا ۔بھارت کی اس جارحیت پر پاکستان نے بھارت کے چھبیس ایئر بیس اور میزائلوں کے اڈوں پر پر حتف۔ون سے تباہی مچا دی۔ روس کا ایس ۰۰۴ ہینڈرد سیکورٹی نظام تباہ کر کے مفلوج کر دیا، برہوس میزائلوں کے ذخیرے کو حتف ۔ ون سے تباہ برباد کر دیا۔ کنٹرول لین پر بریگیڈ ہیڈ کواٹر اُڑا دیا۔ کئی فوجی پوسٹوں کو ہمارے بہادر جوانوں نے تباہ کر دیا۔ بھارت کی فوج نے اپنی پوسٹوں پرنے امن کے سفید جھنڈے لہرا کر پاکستانی فوج سے اپنی جان چھڑائی۔ اس تباہی نے بھارت کے متکبر مشرک دہشت گرد موددی کو شکست ماننے پر مجبور کر دیا۔مودی نے اپنے سرپرست امریکی صدر ٹرمپ کو فون کیا ۔ جنگ بندی کرانے کی اپیل کی۔بھارت کو مزید تباہی سے بچاﺅ ۔ ٹرمپ نے پاکستان کو جنگ بندی پرراضی کیا ۔ اب اپنے اصل موضوع کی طرف آتے ہیں۔ جب مودی پاکستان پر امریکی منصوبے کے تحت دباﺅ ڈال رہا تھا۔بھارت میں مسلم اقلیت کو طرح طرح سے پریشان کر رہا تھا۔ پاکستان کے ایک صوبہ کشمیر پر ناجائز قبضہ او ر اِسے بھارت میں شامل کرلیا۔ امریکا نے بھارت کی عربوں کے ساتھ ووستیاں کرانے کا کام کیا تھا۔ دبئی میںہندوﺅں کے مندر بنائے گئے۔ مودی کو کو عربوںنے سر پر بٹھا لیا۔ یہ سارا کام امریکا مسلمانوں کی فطری لیڈر کومسلمانوں کے دلوں سے ،خاص کر عربوں کو ہٹانے کےلئے کر رہا تھا۔ پاکستان مثل مدینہ ریاست نے مدینہ کی اسلامی ریاست کی طرح دنیا میں اسلام کے جھنڈے لہرانے تھے ۔ امریکہ کو یہ منظور نہیں۔اللہ کا کرنابھارت کے ہندوﺅں کی شکست پر اب پھر عرب مسلمان حکومتیں اور دیگر اسلامی ملک، مملکت اسلامیہ جمہوری پاکستان، ایٹمی اورمیزائیل طاقت کو اپنا فطرتی لیڈر ماننے کی طرف راغب ہو گئے ہیں۔ یہ اللہ کی مشیت کے عین مطابق ہوا ہے۔ پاکستان نے اب جیسے بھارت کے دانت گھٹے کیے ہیں۔ جلد اسرائیل کی طرف بھی متوجہ ہو گا ۔ فلسطینیوں پر مظالم کا ضرور بدلہ لے گا ۔ پاکستان بھارت جنگ کے ڈرون اسلحہ اورفوجی مشیر کشمیر بھیج کر بین الاقوامی اصولوں کیخلاف کام کیا ہے۔ وہ اس کا خمیازہ بھگتنے کےلئے تیارہو جائے۔ لگتا ہے یہی اللہ کی مشیت ہے۔ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین۔