سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے رواں سال پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے حوالے سے بیان دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کو رواں سال ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی ہے جبکہ بھارت نے پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار کیا ہوا ہے، اس کا مؤقف ہے کہ ایشیا کپ پاکستان سے کسی دوسرے ملک شفٹ کیا جائے۔بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر پاکستان نے بھی رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی ہوئی ہے۔اس صورتحال میں سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی بھارت کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ آنے کا مشورہ دیا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن نے کہا کہ میرے خیال میں بھارت پاکستان جاکر ایشیا کپ نہیں کھیلے گا کیوں وہاں کے حالات بہتر نہیں، آئے دن کچھ نہ کچھ نیا ہو رہا ہے، پاکستان میں ان کے وزیراعظم عمران خان تک محفوظ نہیں، انہیں کچھ لوگوں نے گولیاں ماریں ، ایسی صورتحال میں بھارتی ٹیم پاکستان میں جاکر ایشیا کپ کیوں کھیلے؟انہوں نے کہا کہ میری نظر میں بھارت کو کسی صورت پاکستان نہیں جانا چاہیے اور ایشیا کپ کے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں۔
پاکستان
پاکستان میں عمران خان تک محفوظ نہیں، بھارت وہاں ایشیا کپ کھیلنے کیوں جائے؟ ہربھجن سنگھ
- by Daily Pakistan
- مارچ 20, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 405 Views
- 2 سال ago