پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت میں ترکیہ کے خلاف مہم جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ترک ایوی ایشن کمپنی کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی۔بھارتی حکومت نے سیکیورٹی کلیئرنس کی منسوخی کی وجہ قومی سلامتی مفاد بیان کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ترک ایوی ایشن کمپنی چلیبی ایوی ایشن نئی دہلی اور ممبئی سمیت بھارت کے 9 ہوائی اڈوں پر گراونڈ آپریشن کی سروسز فراہم کرتی تھی۔بھارت میں گزشتہ روز ترک خبر رساں ادارے کا اکاونٹ بھی بند کر دیا گیا تھا۔بھارتی سوشل میڈیا پر ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی چل رہی ہے۔
دنیا
پاکستان کی حمایت پر بھارت نے ترک ایوی ایشن کمپنی کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی
- by Daily Pakistan
- مئی 15, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 239 Views
- 1 مہینہ ago