اسلام آباد: ٹی آر ٹی کے مطابق امریکہ – ایران کشیدگی کے دوران پاکستان دونوں فریقین کے مابین قابل اعتماد ثالث کے طور پر سامنے آیا۔ علاقائی قوتوں کے برعکس پاکستان نے خاموش، منظم اور مؤثر سفارت کاری کا راستہ اپنایا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ثالثی اور سفارتی کردار نے پاکستان کی علاقائی اہمیت کو نئی تقویت دی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر حقیقت پسند اور نتائج پر مبنی سفارتی انداز رکھنے والی شخصیت کے طور پر سامنے آئے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارت کاری تشہیر کے بجائے خاموش روابط اور بیک چینل ڈپلومیسی پر مبنی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشکل حالات میں بھی امریکہ اور ایران کے درمیان روابط کا سلسلہ برقرار رکھا۔ پاکستان کا کردار مشرق وسطی کی بدلتی سیاست میں سفارتی طور پر نمایاں۔ ٹی آر ٹی،جغرافیہ، عسکری وانٹیلیجنس ساکھ اور امریکہ اور ایران سے روابط نے پاکستان کو منفرد سفارتی حیثیت دی۔پاکستان کی عسکری قیادت اقتصادی راہداری، علاقائی روابط اور سفارت کاری کے ضامن کے طور پر ابھری۔، پاکستان امریکہ، چین، خلیجی ریاستوں، ایران اور ترکیہ کے ساتھ فعال روابط برقرار رکھےہوئے ہے۔ ، امریکہ اور ایران کے مابین توازن برقرار رکھنے کی صلاحیت نے پاکستان کو نمایاں سفارتی قوت بخشی۔، پاک بھارت کشیدگی کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عسکری اور سفارتی ساکھ مزید مضبوط ہوئی۔ پاک سعودی دفاعی معاہدےنے پاکستان کی علاقائی ساکھ کو مضبوط کیا ۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی مغربی سرحدوں پر دہشت گردی کے خلاف سخت موقف اپنایا۔ انسدادِ دہشتگردی اب کسی بھی قابلِ اعتماد علاقائی کردار اور معاشی انضمام کے لیے بنیادی شرط سمجھی جا رہی ہے۔ سفارت کاری کی اصل کامیابی تشہیر نہیں بلکہ نتائج ہوتے ہیں۔ چونکہ پاکستان کو کسی سخت نظریاتی صف بندی یا مستقل اتحاد کا حصہ نہیں سمجھا جاتا، اس لیے وہ ایک قابلِ قبول ثالث کے طور پر ابھرا ہے۔ ، پاکستان کو اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھنے کے لیے معاشی مسائل پر قابو پانا ہوگا۔
خاص خبریں
پاکستان کے ثالثی کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی جاری
- by Daily Pakistan
- مئی 31, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 21 Views
- 12 گھنٹے ago

