پاکستان خاص خبریں

پاک بحریہ کی جانب سے ملک بھرکے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری.

بارشوں اور سیلاب سے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو 12 ارب روپے کا نقصان

پاک بحریہ کی جانب سے ملک بھرکے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ڈیرہ اسماعیل خان، راجن پور اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے لیے فضائی اور زمینی آپریشن مسلسل جاری ہے سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس اور موبائل میڈیکل ٹیموں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گزشتہ روز دادو کے علاقے گوزو سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 75 افراد کو ریسکیو کیا گیا سکیو آپریشن کے تسلسل میں زہرو گوٹھ سے پانی میں محصور 60 افراد کو بھی بحفاظت نکال لیاگیا لاڈھن ویلیج اور دادو کے چار دیگر علاقوں سے بھی ریسکیو کیے گئے پچاس سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا.
پاک بحریہ کو ریلیف آپریشن میں اخوت فاؤنڈیشن اور دیگر فلاحی اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri