پاکستان خاص خبریں

پاک فضائیہ کا سیلاب متاثرین کے لیئے ملک بھر میں ریسکیو آپریشن جاری

پاک فضائیہ کے خیبر پختونخوا میں ریسکیو آپریشنز جاری ہے لوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف اور بحالی کے آپریشن کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی پاک فضائیہ کا ریسکیو آپریشن جاری

پاک فضائیہ کے خیبر پختونخوا میں ریسکیو آپریشنز جاری ہے لوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ
علاقوں میں جاری ریلیف اور بحالی کے آپریشن کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی پاک فضائیہ کا ریسکیو آپریشن جاری۔
خیبر پختونخوا کے گاؤں خیشکی اور نوشہرہ کلاں سے 800 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ رسالپور کے فیلڈ کیمپوں میں 1400 افراد کو رکھا گیا ہے کیمپ میں مفت طبی علاج، کھانا اور رہائش فراہم کی جا رہی ہے وادی نلتر میں پاک فضائیہ کی جانب سے مفت راشن اور طبی امدادی کیمپ بھی قائم کیا جا چکا ہے ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا اور ائیر وائس مارشل معید خان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 13960 پکے ہوئے فوڈ پیکٹ، 924 راشن پیک ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے پی اے ایف کے فیلڈ ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیموں نے 804 مریضوں کو مفت علاج اور ادویات کی سہولیات فراہم کیں گئی ہیں پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri