بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.3°C
Tuesday, 25 August 2026 | پاکستان: 13 ر بیع الاول 1448

خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی کامیاب

Thursday, 31 July, 2025

خیبر پختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی رہنما مشال یوسفزئی کامیاب ہوگئیں۔ اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی نے 86 ووٹ حاصل کیے۔
آزاد امیدوار صائمہ خالد نے ایک ووٹ حاصل کیا جبکہ دو ووٹ مسترد کیے گئے۔سینیٹ الیکشن جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھ پر اعتماد کیا اور ملک کی کم عمر ترین سینیٹر بن گئی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بھرپور سپورٹ کیا جبکہ بیرسٹر گوہر، رہنماؤں اور ورکرز کی شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تین ووٹ مسترد ہوئے، ایک ایم پی اے بیمار بھی ہے، ہمارا کوئی ووٹ کسی اور امیدوار کو نہیں ملا۔مشال یوسفزئی نے کہا کہ میرے لیڈر کا دیا ہوا اعزاز ہے، میری پانچ ماہ سے اپنے لیڈر سے ملاقات نہیں ہوئی، مشعل کو ووٹ نہیں ملا بلکہ نظریہ عمران کے وژن کو ووٹ دیا گیا ہے۔
پولنگ کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخواٰ اسمبلی سے روانہ ہوگئے۔ صحافیوں نے پی ٹی آئی سزاوں سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات پر ابھی گنتی جاری ہے، کچھ کمنٹ نہیں کر سکتا۔وزیر اعلی جواب دیے بغیر روانہ ہوگئے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *