وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کی زیرِ صدارت پیر کے روز سیکٹر ڈیولپمنٹ سے متعلق ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ جسمیں ممبر انجینئرنگ، ممبر اسٹیٹ سمیت متعلقہ شعبوں کے افسران اور پراجیکٹ ڈرایکٹرز نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر بریفننگ دیتے ہوئے چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کو بتایا گیا کہ سیکٹر I-15 میں 5000 پلاٹس پوزیشن کے لئے بالکل تیار ہیں جنکو جلد ہی پلاٹ مالکان کے حوالے کردیا جائے گا جبکہ باقی ماندہ پلاٹس پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔
مزیدبرآں انکو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد کے علاقے پارک انکلیو، فیز ٹو میں بھی پلاٹس پر ترقیاتی کام تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں جنکا قبضہ جلد ہی پلاٹ مالکان کے حوالے کردیا جائے گا۔اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس نے متعلقہ شعبوں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا پلاٹس کی ڈیولپمنٹ میں حائل تمام روکاوٹیں جلد از جلد ختم کی جائیں اور انکا قبضہ پلاٹس مالکان کے حوالے کیا جائے۔ اس سلسلے میں چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو ہفتہ وار انکو سیکٹر ڈیولپمنٹ کے حوالے سے بریفننگ دے گی۔ علاوہ ازیں ڈی جی لینڈ کی زیر صدارت اراضی سے متعلق عدالتوں میں چلتے ہوئے کیسز کی تیزی سے پیروی اور انکو حل کرانے کے لئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو ہفتہ وار اپنی رپورٹ چیئرمین سی ڈی اے کو پیش کرے گی۔
اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سیکٹر ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے اور پلاٹس مالکان کے مسائل کو حل کرکے پوزیشن انکے حوالے کی جائے تاکہ وہ اپنے گھر تعمیر کرسکیں۔ ا
خاص خبریں
علاقائی
پلاٹس کی ڈیولپمنٹ میں حائل تمام روکاوٹیں جلد از جلد ختم کی جائیں چیئرمین سی ڈی اے
- by Daily Pakistan
- ستمبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 494 Views
- 2 سال ago