لاہور،پنجاب حکومت نے صوبے میں کفایت شعاری پالیسی جاری کردی جس کے مطابق گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگاتے ہوئے معاملات پر اخراجات کمیٹی کی منظوری سے مشروط کردیئے۔رواں مالی سال کے لئے اقتصادی اقدامات کرتے ہوئے پنجاب کی کفایت شعاری پالیسی5ماہ کی تاخیر سے جاری کی گئی ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے تمام خود مختار اداروں کارپوریشنوں کی سربراہوں کو خطوط لکھ دیئے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کے پیسے کے استعمال میں انتہائی کفایت شعاری کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مالیاتی انتظام،مالی نظم وضبط کی پابندی،ضروری اور بنیادی تنظیمیں فعال/سرگرمیوں پرسمجھوتا کیے بغیر اخراجات میں معقول کمی کی جائے گی۔کابینہ کے حال میں ہونے والے اجلاس میں منظوری کے بعد کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔7رکنی کمیٹی کے سربراہ وزیر خزانہ پنجاب ہوں گے۔
معیشت و تجارت
پنجاب:گاڑیوں کی خریداری،سرکاری خرچ پر دورے اور بیرون ملک علاج پرپابندی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1293 Views
- 2 سال ago