چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان پر حملے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ہفتہ کے روز لاہور میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دن رات ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر گھٹیا الزام تراشی سے پرہیز کرنا چاہیئے، جھوٹ اور گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس واقعے کے بعد اپنی پریس کانفرنس ملتوی کر دی تھی،دعا گو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ عمران نیازی سمیت تمام زخمیوں کو جلد صحت و تندوستی سے نوازے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےعمران خان آپ کے پاس تین افراد کیخلاف ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں، اگر ثبوت سامنے لے آئیں تو مجھے ایک لمحہ وزیراعظم رہنے کا حق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو پٹڑی سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، پانامہ کیس میں جاوید اقبال کو بلیک میل کیا گیا، مجھے اور ساتھیوں کو لاہور ہائی کورٹ سے کلین چٹ ملی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت آپ کی ہے، عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرائیں۔ ہم نے تھریٹ لیٹر پنجاب حکومت کیساتھ شیئر کئے، پنجاب حکومت، آئی جی، سیکرٹری سب ان کے ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ مذہب کارڈ کے سخت خلاف ہوں، سیاست سیاست ہے، خارجی تعلقات کے حوالے سے سینے میں دفن راز بتادوں تو آپ کے سر چھت کو لگیں گے۔
پاکستان
پنجاب حکومت تحقیقات کیوں نہیں کر رہی؟، شہباز شریف کا پنجاب حکومت سے سوال
- by Daily Pakistan
- نومبر 5, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 543 Views
- 3 سال ago