کالم

پنجاب کی رانی مریم نواز شریف

قارئین کرام الیکشن 2024 کا انعقاد ہوگیا اور اس الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن سب سے بڑی پارٹی بن کر ایک بار پھر سامنے آئی ہے بڑی تعداد میں آزاد رکن اسمبلی بھی پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوچکے ہیں صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر کا اعزاز حاصل کرنے والی نامزد وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جو گفتگو فرمائی ہے وہ پیش خدمت ہے مریم نواز کا کہنا تھا کے پاکستان خاص طور پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے قائد محمد نواز شریف کو مینڈیٹ دیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سب سے بڑی جماعت کے طور پر الیکشن میں کامیاب کیاعوامی خدمت کی اپنی روشن روایت قائم رکھیں گے ایک نئے جذبے، عزم اور خلوص کے ساتھ خدمت کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں حکومت اور جماعت کی سطح پر ترجیحات کا روڈ میپ مرتب کر لیا ہےایم پی ایز میرے دست و بازو اور قوت ہوں گے، انشا اللہ پنجاب کے 297حلقے میرے لیے ڈسٹرکٹ ہوں گے صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، امن و امان، زراعت آئی ٹی کے شعبوں میں وسائل کی مساوی انداز میں تقسیم ہو گیہر حلقہ ہر ڈسٹرکٹ ہر یونین کونسل ہر ڈویژن ماڈل ہونا چاہیے کوئی علاقہ دوسرے سے کم نہیں ہونا چاہئے، یہ آپ کی ذمہ داری ہونی چاہیے یہ گفتگو مریم نواز شریف نے جاتی امرا میں اجلاس کے دوران اپنے نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی سے کی اگر حالیہ الیکشن اور الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا احاطہ کیا جائے تو پاکستان مسلم لیگ ن کو بہت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لکشمی چوک سے ایک یوتھیائی صحافی اور فارم پنتالیس کی جعلی تشہر سے الیکشن 2024 کو متنازعہ بنانے کا ملک دشمن عناصر مفاد پرستوں کی جانب سے کوئی موقع نہ جانے دیا گیا مگر میں یہاں بتا دوں جو کچھ حالیہ دنوں میں ہوچکا ہے اور پنجاب کی عوام کے مسائل گزشتہ حکومتوں میں بڑھے ہیں اب پنجاب کی رانی مریم نواز شریف امید سحر بن کر عوام کی خدمت کرنے آرہی ہیں جیسا کے وہ تقریروں اور جلسوں میں اظہار کرتی رہی ہیں کے وہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں گی مگر مہنگائی کا جن دن بدن بڑھتا جارہا ہے جس سے غریب آدمی پس کر رہے گیا ہے بجلی گیس آٹا دالیں چینی ہر چیز کا ریٹ 2018 کے مقابلے میں ڈبل ہوچکا ہے لوگوں کو اب ترقیاتی منصوبے نہیں چاہیے بجلی گیس پٹرول آٹا دالیں چینی گھی آئل کی قیمتیں کم چاہیے لوگوں کی واحد امید مریم نواز شریف ہے مریم نواز شریف کے چچا وزیر اعظم پاکستان ہونگے تو اب مہنگائی پر قابو پانے کے لیے بہت کچھ کرنا پڑے گا نامزد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور مریم نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی ساکھ کو بحال کرنے اور عوام میں ہمدردی حاصل کرنے کےلئے فوری اقدامات کرنے ہونگے تاکے عوام کو سکھ کا سانس مل سکے دوسری جانب پنجاب کابینہ کے ارکین میں محکمہ اطلاعات کے لیے عظمءزاہد بخاری سے اچھا کوئی نہیں ہوسکتا کیو کے عظمءبخاری پندرہ سال سے پارٹی کے لے خدمات سرانجام دے رہی ہیں سپوک پرسن بھی اچھی ہیں جواب دینا جانتی ہیں اسی طرح محکمہ صحت کے لیے خواجہ عمران نذیر خواجہ سلمان رفیق نے بھی بہت بہترین۔ کام کیا ہے خواجہ عمران نذیر محکمہ صحت میں ایک مقام رکھتے ہیں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں شہباز حکومت میں اپنے کام کا لوہا منوا چکے ہیں اسی طرح بلال یاسین نے محمکہ خوراک میں بہترین کام کیا شہباز دور میں جو سستے بازار لگائے گئے وہ اپنی مثال آپ تھے جہاں کم از کم معیاری چیزیں ملتی تھی امید ہے کے مریم نواز شریف کے کی کابینہ کے ارکان تجربہ کار ہونگے اچھے برے وقت کے میں مسلم۔ لیگ ن کا سرمایہ پرویز رشید اور زیشان ملک جس طرح مریم نواز شریف کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں یہ بھی ڈھکی چھپی بات نہیں ہیں نوجوان زیشان ملک مریم نواز شریف کے شانہ بشانہ ہر محاذ میں نظر آتے رہے مریم نواز شریف کو حلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلا کام زخیرہ اندوزوں اور مہنگائی کو کم کرنے لیے کرنا چاہیے تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لیں سکے بھاری بھرکم بلوں نے شہریوں کی جان عذاب میں مبتلا کردی مریم نواز شریف سے عوام کی بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri