پاکستان

پنو عاقل: کوچ گڑھے میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق

پنو عاقل: کوچ گڑھے میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق

سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل پنوں عاقل کے قریب مسافر کوچ کھڈ میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پنوں عاقل پولیس کے مطابق مسافر کوچ کے حادثے میں 19 سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو ریسکیو تعلقہ اسپتال پنوں عاقل منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے پشاور جارہی تھی، حادثہ ڈرائیور کی نیند کے باعث پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri