پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے اور 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، قومی ہیرو کو ارشد ندیم کو گلدستے اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ ایئرپورٹ پر ارشد ندیم اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، شہریوں نے اپنے ہیرو کو کندھوں پر اٹھایا۔اولپمک چیمپین اور قومی ہیرو ارشد ندیم پیرس سے ترکیے کے راستے لاہور پہنچے، ارشد ندیم کے جہاز نے رات ایک بج کر 20 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔قومی ہیرو ارشد ندیم کو ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے پاکستان کی حدود میں طیارہ داخل ہونے پر خوش آمدید کہا گیا، طیارے کو خصوصی واٹر کینن سیلوٹ پیش کیا گیا، لاہور ایئر پورٹ پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد قومی ہیرو کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھی۔طیارے سے باہر آنے کے بعد انہیں ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، ارشد ندیم کی اپنے والد سے ملاقات پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، والد انہیں گلے سے لگا کر اپنے آنسوں کو روک نہ سکے اور اپنے بیٹے کو پھولوں کے ہار پہنائے۔
خاص خبریں
کھیل
پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے ارشد ندیم کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال
- by Daily Pakistan
- اگست 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 226 Views
- 1 مہینہ ago