وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نومبر میں کردی جائے گی۔فرانسیسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی بولی میں حصہ لینے والوں کو جانچ پڑتال کا موقع دیا، پی آئی اے کے اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کی وجہ سے نجکاری عمل میں تاخیر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان جون 2024 میں پی آئی اے کی نجکاری کرنا چاہتی تھی، پاکستان پر مجموعی قرضے 258 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، معیشت میں قرضوں کا حصہ 69 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ صنعتی شعبہ بھی ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد کو پہنچ چکا ہے، زرعی آمدن سے ٹیکس کی وصولی بہتر کرنا ہوگی، ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلز سیکٹرز سے ٹیکس آمدن بڑھانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 52 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے ہیں، ٹیکس بیس میں 29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا کہ سرکاری کارپوریشنز میں چوری روکنا ہوگی، بجلی کے نقصانات قابو کریں گے، ٹیکس چوری کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔
پاکستان
معیشت و تجارت
پی آئی اے کی نجکاری نومبر میں کردی جائیگی ، وفاقی وزیر خزانہ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1767 Views
- 1 سال ago

