اسلام اباد پاکستان اسکواش فیڈریشن، پاک فضائیہ کے تعاون سے 24 تا 28 اگست 2022 اسلام آباد میں مردوں کے لئے پی ایس ایف کومبیکس انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد کروا رہی ہے۔ مردوں کے ان مقابلوں کے لئے بارہ ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ اسکواش کے کھلاڑیوں کی ایک بہت بڑی تعداد مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے۔
کھیل لوگوں کو قریب لانے کا ایک بہت اہم ذریعہ ہوتے ہیں اور انکے انعقاد سے صحت مندانہ طرز زندگی کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ قائدانہ صلاحیتوں، ٹیم ورک اور باہمی روابط کو مضبوط کرنے کا بھی بھرپور موقع ملتا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا ایک اھم مقصد کھلاڑیوں کو انکی ذہنی آزمائشوں اور جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرنا بھی ہے۔ یہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ پاک فضائیہ کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے وابستگی کا حقیقی مظہر ہے۔