پاکستان

پی ڈی ایم حکومت نے کم ترین مدت میں بدترین گورننس کا ریکارڈ قائم کیا، سراج الحق

بجلی بلوں کے معاملے پر جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے کم ترین مدت میں بدترین گورننس کا ریکارڈ قائم کیا، وزیراعظم اور کابینہ عوام سے معافی مانگیں۔جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری پیغام میں سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے 16 ماہ میں ریکارڈ قرض لیے اور اپنے کیسز معاف کروائے، حکمراں جماعتوں میں امریکی وفاداری اختیار کرنے کا مقابلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ایئرپورٹس، اسٹیل ملز، موٹرویز کے سودے کیے، ان کا بس چلے تو اقتدار کی خاطر پورا ملک ہی بیچ دیں۔سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی نے غریبوں کو بجلی کے جھٹکے دیے اور پٹرول بم گرائے، وزیراعظم اور کابینہ اپنی بدترین گورننس پر عوام سے معافی مانگیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri