گزشتہ روز فائرنگ سے قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی چترال میں تدفین کردی گئی۔مقتولہ کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پولیس کے مطابق ثنا یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں فائرنگ کے قتل کیا گیا تھا، اس قتل اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ثنا یوسف کے قتل کے کیس کے بعد اسلام آباد سمیت پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ثنا یوسف کی عمر صرف 17 سال تھی، اس عمر میں ہی ان کا سوشل میڈیا پر انفلوئنس تھا، ثنا یوسف کو شام 5 بجے ان کے گھر میں قتل کیا گیا، ٹک ٹاکر کو 2 گولیاں لگیں اور وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ یہ کیس ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے 113 کیمروں کی ویڈیوز جمع کی گئیں، ملزم عمر حیات کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، قاتل کی گرفتاری کے لیے 7 ٹیمیں بنائی تھیں، ملزم کی شناخت کرنا انتہائی مشکل مرحلہ تھا۔
انٹرٹینمنٹ
چترال: مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی تدفین کر دی گئی
- by Daily Pakistan
- جون 3, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 142 Views
- 2 ہفتے ago