خاص خبریں

چیف جسٹس کی آمد پر تھر کی قسمت جاگ اٹھی

چیف جسٹس کی آمد پر تھر کی قسمت جاگ اٹھی

مٹھی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس آج مٹھی کا دورہ کریں گے ،جہاں وہ مٹھی بار کونسل سےخطاب اور الیکٹرونک لیب کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد تھرپارکر کے دو روزہ دورے پر مٹھی پہنچ چکے ہیں ، انہوں نے رات مٹھی گیسٹ ہاؤس میں گزاری ، وہ آج تھرپارکر بار ایسوسی ایشن کے پروگرام کی صدارت کریں گے اور بار کی ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد آج مٹھی کا دورہ کریں گے۔ چیف جسٹس مٹھی میں الیکٹرونک لیب کا افتتاح کریں گے اور مٹھی بار کونسل سے خطاب بھی کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان آج مٹھی کی سول اسپتال، سیاحتی مقام گڈی بھٹ اور آر او پلانٹس کا بھی دورہ متوقع ہے۔ رات گئے ڈی سی چوک مٹھی آمد پر وکلا نےچیف جسٹس کوگلدستہ پیش کیا،چیف جسٹس بار کونسل کی دعوت پر تھر آئے ہیں، ان کی آمد پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی آمدپر صوبے کے پسماندہ علاقے تھر کی قسمت چمک اٹھی ہے، سرکاری ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں ہیں جبکہ واحد تفریحی مقام گڑھی بھٹ میں صفائی ستھرائی کے باعث چمک اٹھا ہے، جہاں برسوں سےخراب واش روم بھی بن گئے ہیں اور اضافی لائٹیں لگادی گئیں،شامیانےبھی لگائےگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے