وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار ملک ہے اور دونوں ممالک میں باہمی تجارت کے بے شمار امکانات موجود ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کا بیج گہری جڑوں اور مضبوط شاخوں کے ساتھ سدابہار درخت کی شکل اختیار کر چکاہے۔پاکستان کیلئے چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں۔چین پاکستان تعلقات کو دنیا میں منفرد پائیدار استحکام اور قابل اعتبار بنیادوں پر سراہا جاتا ہے۔ میرے گزشتہ دورے کے بعد سے بین الاقوامی منظرنامے میں بے مثال تبدیلیاں آئی ہیں۔
چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کررہے ہیں، چینی کمپنیوں کو صنعت، زراعت اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں پرکشش مواقع فراہم کر رہے ہیں، پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں اور ان کے منصوبوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، پاک چین دوستی نے اندرونی اور بیرونی تبدیلیوں کو برداشت کیا ہے، پاکستان کے لیے چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں، چین پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کاری کا شراکت دار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے تحت چین پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، چینی سرمایہ کاری کے نتیجے میں پاکستان میں توانائی کے بحران کا خاتمہ ہوا جبکہ پاکستان کی صنعت اور زراعت کے شعبے میں بھی چینی سرمایہ کاری سے بہتری آ رہی ہے، پاکستان اور چین میں باہمی تجارت کے بے شمار امکانات موجود ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چینی اخبار گلوبل ٹائمز میں چھپے آرٹیکل میں کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی، سرمایہ کارانہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔
شہباز شریف نے اپنے آرٹیکل میں یہ بھی لکھا کہ زیادہ پیدار والی فصلوں کی ترقی اور کولڈ اسٹوریج چین لیے پاک چین تعاون بڑھا سکتے ہیں، کسی کو پاک چین مضبوط اقتصادی شراکت داری کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔
بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ پڑوسی ممالک سے باہمی احترام اور تعاون کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بذریعہ مذاکرات اور سفارتکاری چاہتے ہیں۔
واضح رہے وزیراعظم شہبازشریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد کل اپنے پہلے دورہ چین پر روانہ ہوں گے۔وزیراعظم چینی ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کرینگے۔چینی صدر سے بھی ملاقات ہوگی۔
پاکستان
چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں، وزیر اعظم
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 31, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 903 Views
- 3 سال ago
