پاکستان خاص خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کا آپریشن ، 8 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کا آپریشن ، 8 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri