راولپنڈی میں ڈینگی کیسز بڑھنے پر ضلعی انتظامیہ کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے کمشنر راولپنڈی ڈویژن طاہر فاروق کی ہدایت پر انسداد ڈینگی ٹیمیں جنگی بنیادوں پر فیلڈ میں متحرک ہے گزشتہ روز ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 7 مقامات سیل، 50 افراد کیخلاف مقدمات درج کیئے گئے ہیں نکاسی آب کے ناقص انتظامات پر 43 دوکانوں کے مالکان کو جرمانے کیے گئے ہیں۔ ہاٹ سپاٹس ایریا میں فوگنگ اور سرویلینس کے عمل کو مزید تیز کر نے کی ہدایت۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے مختلف جگہوں پر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں شہریوں سے اپیل ہے کہ انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کریں
صحت
ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 7 مقامات سیل، 50 افراد کیخلاف مقدمات درج
- by Daily Pakistan
- ستمبر 2, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 562 Views
- 2 سال ago